شرد پورا سے اجیت دھڑے کے منسٹر کی دوبارہ بات چیت کے امکان پر ’ہم نے اپنے رابطے منقطع کرلئے ہیں‘۔

,

   

Ferty9 Clinic

قابل غور ہے کہ شرد پوار کی زیر قیادت این سی پی نے پارٹی میں کسی بھی قسم کی تقسیم سے اب بھی انکار کررہی ہے۔
ممبئی۔ مہارشٹرا کے وزیر اور باغی این سی پی لیڈر حسن مشروف نے شراد پوار کے زیر قیادت پارٹی کے دھڑے میں واپسی کے امکانات کو مسترد کردیاہے۔

جولائی میں نیشنلسٹ پارٹی کے کچھ دیگر لیڈران اور اجیت پوار کے ساتھ ریاست میں شیو سینا بی جے پی حکومت میں شامل ہونے والے مشرف فی الحال میڈیکل ایجوکیشن او رریسرچ کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔

جب صحافیوں شراد پوار کے کیمپ میں واپسی کے امکان کے بارے میں پوچھا تب مشرف نے ایک مراٹھی فقرے کا استعمال کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم نے اپنے رابطے منقطع کرلئے ہیں“۔

قابل غور ہے کہ شرد پوار کی زیر قیادت این سی پی نے پارٹی میں کسی بھی قسم کی تقسیم سے اب بھی انکار کررہی ہے۔