اسلام آباد 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے افراد خاندان نے 1990 کے دہے میں ایسے قوانین بنائے جن سے منی لانڈرنگ ممکن ہوسکے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک معاون شہزاد اکبر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 1.7 کروڑ پاکستانی روپئے نواز شریف کی دختر مریم نواز کے اکاونٹ میں ٹیلیگرافک ٹرانسفر سے منتقل کئے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ پناما پیپرس میں انکشاف ہوا تھا کہ نواز شریف کے افراد خاندان لندن میں جائیدادیں رکھتے ہیں۔
