بھوپال : مدھیہ پردیش کے ایک مندر میں صرف اعلیٰ ذات کے لوگوں کو ہی داخلہ ملتا ہے۔ معاملہ گورجھامر گاؤں کا ہے جہاں واقع ایک مندر میں ایس سی۔ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کے لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ اب یہ معاملہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ مندر میں نسلی امتیاز سے متعلق دائر مفاد عامہ کی عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ یہ عرضی ساگر ضلع کے اتم سنگھ لودھی کے ذریعہ داخل کی گئی تھی۔