شری گنگا نگر سیکڑ میں پھر مشتبہ ڈرون دیکھا گیا

   

شری گنگا نگر 22مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں ضلع شری گنگا نگر کے متصل ہند۔ پاک بین الاقومی سرحد پر آج صبح ایک مرتبہ پھر مشتبہ ڈرون نظر آیا ۔ذرائع کے مطابق شری گنگا نگر سیکٹر میں سرحدی گاؤں مدیرا کے نزدیک آج صبح ساڑے چھ بجے مشتبہ ڈرون دکھائی دیا ، جس پر ہندوستانی سکیورٹی فورس کی جانب سے فائر نگ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران ڈرون کو مار گریا گیا ہے یا واپس پاکستان کی طرف گیا ہے ، ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو ئی ہے ۔ سیکورٹی فورس نے مدیرا گاؤں کے ارد گرد کھیتوں میں ڈرون کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی مہم بھی چلائی ۔ اس دوران گاؤں والوں سے مشتبہ شئے سے دور رہنے اور اس کے دکھائی دینے پر اس کی اطلاع پولیس یا بی ایس ایف کو دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔