ششانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ۔ این سی بی نے کی مزددوگرفتاریاں

,

   

ممبئی۔اداکارششانت سنگھ راجپوت کی موت کے متعلق جاری کیس کے معاملے میں ستاروں کے منیجر رہیلا فرنیچر والا اور کاروباری کرن سجنانی کو گرفتار کرنے کے متعلق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے جانکاری دی ہے۔

سجنانی اور فرنیچر والا جو مبینہ منشیات معاملے کے ضمن میں عدالتی تحویل میں ہیں جمعرات کے روز دونوں کو این سی بی کے دفتر لایاگیا۔

این سی پی نے اس سے قبل تصدیق کی تھی ان دونوں کا اس کیس میں مبینہ ملوت ہونا متوقع ہے۔ این سی بی نے کہاکہ ”ششانت سنگھ راجپوت سے متعلق منشیات کے معاملے سے تعلق میں اداکار کی منیجر رہیلا فرنیچر والا او رکاروباری کرن سجنانی ملممین ہیں جنھیں گرفتارکرلیاگیاہے“۔

راجپوت کی موت کے کیس سے تعلق ایک اور فرد کی گرفتاری کے متعلق این سی بی نے جمعرات کے روز جانکاری دی ہے۔ گرفتار شدہ شخص جگدیب سنگھ آنند جس کو اس کیس میں پہلے گرفتار کیاگیاہے کرمجیت عرف کے جے کے بڑا بھائی ہے۔

جگدیپ‘ کے جے اور دیگر کے درمیان میں متعدد لین دین کا پتہ چلا ہے۔

این سی بی ذرائع کے بموجب منشیات کے کاروبار میں جگدیب مبینہ طور پر ملوث ہے۔ششانت سنگھ کی موت کے معاملے کی منشیات کے زوایہ سے بھی این سی بی جانچ کررہی ہے‘

ای ڈی سے سرکاری طور پر اجازت ملنے کے بعد جانچ شروع کرنے والے این سی بی کو منشیات کے استعمال‘ درآمد‘ منتقل کرنے اور پینے کے متعلق مختلف واٹس ایپ چیاٹس بھی جانچ میں دستیاب ہوئے تھے۔ ششانت کی موت 14جون 2020کو اپنے مکان میں مبینہ طور خودکشی کے ذریعہ ہوئی ہے۔