ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ایک اور نیا موڑ

,

   

ممبئی۔ششانت سنگھ راجپوت کے ایک قریبی دوست اور ان کی موت کے اہم گواہ سدھارتھ پتھانی نے ممبئی پولیس کو لکھا ہے کہ مبینہ طو ر پر اداکار کے فیملی ممبرس اور گمنام نمبروں سے انہیں فون کال موصول ہورہے ہیں اور ان پر مبینہ دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ ششانت کی سابق گرل فرینڈ ریہا چکرابرتی کے خلاف بیان دیں۔

ممبئی پولیس کے نام ای میل
ممبئی پولیس کے نام28جولائی کے روز روانہ کردہ ایک ای میل میں انہوں نے دعوی کیاہے کہ متوفی اداکار کے گھر والوں کی جانب سے کم سے کم تین فون کالس موصول ہوئے ہیں جس میں سدھارتھ کے مطابق ان سے استفسار کیاگیاہے کہ چکرابرتی اور ان کے راجپوت کے گھر میں رہنے کے دوران اخراجات کے خلاف بیان دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ ششانت کے فیملی ممبرس بشمول بہن میتو سنگھ اور رشتہ دار او پی سنگھ نے 22جولائی کے روز ایک کانفرنس کال کیاتھا جس میں ایک نامعلوم نمبر کو بھی شامل کیاگیا دوبارہ اسی طرح کا کال27جولائی کے روز بھی کیاگیاتھاجس میں ان سے ریہا کے خلاف بیان دینے کا استفسار کیاگیاتھا۔

مبینہ طور پر انہوں نے یہ بھی کہاکہ ان معاملات پر بات کرنے کو کہاجارہا ہے جس سے ہم واقف نہیں ہیں۔

ششانت کے فیملی ممبرس کے کانفرنس کال
مذکورہ ای میل میں لکھا ہے کہ”ششانت سنگھ(راجپوت) کے فیملی ممبرس سے فون کالس مجھے موصول ہوئے۔ مسٹر او پی سنگھ اور میتو سنگھ اور ایک نامعلوم نمبر سے 22جولائی کے روزاور مجھے سے ریہا چکربراتی کے متعلق سوال پوچھے گئے اور ششانت کے ساتھ ماؤنٹ بلانک میں قیام کے دوران ان کے اخراجات کے متعلق پوچھا گیا“۔

 

مذکورہ ای میل میں مزی کہاگیا ہے کہ ”مجھ پر دباؤ ڈالاگیاتھا تاکہ میں ریہا کے خلاف بیان قلمبند کرواؤں‘ وہ چیزیں اس سے میں بھی واقف نہیں ہوں“۔سپریم کور ٹ میں دائر درخواست جس میں بہار سے ممبئی معاملے کی منتقلی کی ریہا کی جانب سے لگائی گئی گوہار میں سدھار تھ کامذکورہ میل بھی شامل ہے۔

منگل کے روز بہار پولیس کی ایک ٹیم ممبئی پہنچی‘ اورچہارشنبہ کے روزدولوگوں کا بیان قلمبند کیا جس میں اداکار کی بہن بھی شامل ہے

ریہا کے خلاف ایف ائی آر
منگل کے روز ریہا چکرابرتی کے خلاف ششابت سنگھ راجپوت کے والد نے بہار میں ایک ایف ائی آدرج کرائی ہے۔بہار پولیس نے مزید بیانات قلمبند کئے ہیں۔ وہ اب انکت لاکھانڈے اور ششانت کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا بھی بیان قلمبند کیاہے۔ اپنے فلیٹ میں 14جون کے روز راجپوت کی نعش ملی تھی۔

مہارشٹرا پولیس کے مطابق 41لوگوں کے بیانات جس میں فلم میکر مہیش بھٹ‘ فلم ناقد راجیو مسند‘ ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی‘ فلم میکر ادتیہ چوپڑا کے اب تک بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں