ممبئی۔مہارشٹرا کے وزیر سیاحت اور ماحولیات ادتیہ ٹھاکرے نے ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ان کے ملوث ہونے پر خاموشی توڑی تواس کو گندی سیاست قراردیتے ہوئے اداکارہ کنگانا راناوت نے نوجوان سیاسی لیڈر پر سلسلہ وار ٹوئٹس کے ذریعہ طنز کسا۔
خاندان پروری کی جنگ
ششانت سنگھ کی موت کے بعد سے خاندان پروری کی ساری جنگ کے دوران صف اول پر رہ کر مقابلہ کرنے والی مذکورہ ’کوئن‘ کی اداکارہ نے ادتیہ ٹھاکرے کو اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں تنقید کا نشانہ بنایا‘ جو ٹیم کنگانا راناوت کی ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کئے گئے ہیں۔
کنگانا نے ادتیہ پر فقرہ کستے ہوئے کہاکہ ”سب جانتے ہیں ان کے والد(ادھوٹھاکرے) کس طرح چیف منسٹر بنے ہیں۔
مذکورہ ’پنگا‘کی اداکارہ نے ادھو ٹھاکرے سے کچھ سوالات کئے اس کے جوابات ششانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک ہیں۔
سوالات
’حیرت کی بات ہے کہ گندی سیاست کی کون بات کررہا ہے۔ تمہارے والد کی حاصل کردہ سی ایم کی سیٹ گندگی سیاست کاسبق ہے سر۔ تمام باتوں کو بھول کر اپنے والد سے ایس ایس آر کی موت کے متعلق کچھ سوالات کا جواب مانگو‘
Ha ha look who is talking about dirty politics, how your father got CM seat is a case study of dirty politics sir… forget all that ask your father to answer few questions related to SSR death ..
1) Where is Rhea? …(1/4) https://t.co/lM3gicTZfR— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) August 4, 2020
2) Why @MumbaiPolice didn’t take FIR on SSR’s unnatural death?
3) When a complaint was made about SSR’s life being in danger in the month of Feb, why @MumbaiPolice called it a suicide on day one? ..(2/4)— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) August 4, 2020
ریہا کہاں ہے
کیوں ممبئی پولیس ایس ایس آر کی غیر قدرتی موت کا ایف ائی آر نہیں لے رہی ہے
جب ایک شکایت فبروری کے مہینے میں ایس ایس آر کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کے
حوالے سے کی گئی تھی تو کیوں ممبئی پولیس پہلے دن سے اس کو خود کشی بول رہی ہے؟۔
ہم کیوں فارنسک ماہرین کی مدد حاصل نہیں کررہے ہیں اور ایس ایس آر کے فون کی تفصیلات کی جانچ نہیں کررہے ہیں جو ان کے قتل کے ہفتہ کے دوران فون پر ہوئی بات چیت
پر مشتمل ہے؟
کیوں ائی پی ایس ونئے تیواری کو قرنطین کے نام پر نظر بند کردیاگیاہے‘؟۔
سی بی ائی سے اتنا خوف کیوں ہورہا ہے؟۔
کیوں ریہا اور اس کی فیملی نے ششانت کے پیسوں کی لوٹ مار کی؟۔