ششانت سنگھ کی موت پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ردعمل

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک نے بالی ووڈ اداکارہ ششانت سنگھ کی موت پر رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ثانیہ مرزا نے اس وقت کایاد کیاجب اداکار نے ان سے کہاتھا کہ ”ہم ایک ساتھ ٹینس کھیلیں گے“

دنیا تمہاری کمی محسوس کررہی ہے
ثانیہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”ششانت تم نے کہاتھا کہ ایک روز ہم ساتھ ٹینس کھیلیں گے۔ تم پرمسرت او رمزاح سے بھرے ہوئے تھے‘ جہاں جاتے خوشیاں بکھیر دیتے تھے

۔ہمیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ تم اس قدر خراب دور سے گذ رہے تھے دنیا تمہاری کمی محسوس کررہی ہے۔ یہ لکھتے ہوئے میں لرز گئی ہوں۔ آ ر ائی پی میرے دوست“

ششانت سنگھ کی خودکشی پر شعیب ملک حیرت زدہ
اداکارکی موت پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے شعیب ملک نے لکھا کہ”ششانت کی موت کے متعلق سن کر صدمہ میں ہوں‘ زندگی بڑی اور خوبصورت اننگ ہیں‘34جانے کی عمر نہیں ہے‘ آرائی پی شانت سنگھ راجپور(1986-2020) بہت جلد چلے گئے“

خود کو پھانسی لگاکر اتوار کے روز مذکورہ اداکار نے باندرہ کے اپنی رہائش میں خودکشی کرلی ہے
ششانت سنگھ راجپوت کا پس منظر

بہار سے تعلق رکھنے والے راجپوت نے ٹیلی ویثرن پر ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل ”پاویترا راشتہ“ سے شروعات کے ذریعہ مقبولیت حاصل کی ہے جس میں انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ انہو ں نے کام کیاتھا۔

ابھیشک کپور کی ’کائی پو چے“ سے انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جیسے ”ایم ایس دھونی‘ دی انڈولڈ اسٹوری‘ پی کے اور کیدارناتھ‘۔شاہد کپور کے ساتھ ان کی آخری فلم ”چھیچھوری“ تھی