ششانت سنگھ کے کیس میں مہارشٹرا حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابجائی کرے گی

,

   

گونڈیا۔ مہارشٹرا کے ہوم منسٹر انل دیشمکھ نے ہفتہ کے روم کہاکہ مذکورہ مہارشٹرا حکومت ششانت سنگھ کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کاروائی کرے گی۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ اگلے ہفتہ
انہوں نے کہاکہ ”ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ میں تمام پارٹیوں کی جانب سے حلف نامہ داخل کیاگیاہے۔

اگلے ہفتہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گا اور پھر اس کے مطابق کام کیاجائے گا“۔

واضح رہے کہ مذکورہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے اداکارہ ریہا چکربرتی او ردیگر کے خلاف ادکارکی موت کے معاملے میں ایک ایف ائی آر درج کی ہے

کیونکہ سنٹر نے بہار حکومت کی جانب سے کی گئی سفارش جس میں تحقیقات کو پٹہ سے منتقل کرنے کی سفارش کی تھی کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

پٹنہ میں ایف ائی آر کا اندراج
راجپوت کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے شکایت کے بعد پٹنہ میں ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے‘ جو خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے دفعات پر مشتمل ہے۔

جون 14کے روز مذکورہ اداکار کی نعش ممبئی کے ان کے مکان سے دستیاب ہوئی تھی