ششی دھر ریڈی کی امیت شاہ سے ملاقات

   

ریونت ریڈی سے ناراض، جلد بی جے پی میں شامل ہوں گے
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) سینئر کانگریس قائد سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے اور قومی نائب صدر ڈی کے ارونا موجود تھیں ۔ امیت شاہ نے ششی دھر ریڈی کو بی جے پی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ۔ جس پر انہوں نے مثبت ردعمل ظاہر کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ دو دن قبل ششی دھر ریڈی دہلی روانہ ہوئے تھے ۔ ان کے ساتھ بی جے پی قائدین موجود تھے ۔ تبھی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھی وہ بی جے پی میں شامل ہونگے ۔ تب انہوں نے اس کی تردید کرکے کہا کہ وہ فیملی پروگرام کیلئے دہلی پہونچے ۔ کانگریس ایم پی اے ریونت ریڈی کو پردیش کانگریس صدر کے ششی دھر ریڈی سخت خلاف ہیں ۔ انہوں نے کئی مرتبہ ہائی کمان سے ریونت ریڈی کے خلاف شکایت کی تھی اور تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وہ پارٹی سرگرمیوں سے بھی دور تھے ۔ پارٹی ہائی کمان سے انہیں نظر انداز کرنے کی شکایت کی تھی جس پر انہوں نے پارٹی مستعفی ہونے اور بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔ ششی دھر ریڈی حیدرآباد میں حامیوں سے مشاورت کے بعد کانگریس سے مستعفی اور بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔ ن