کراچی ۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے کہا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔تفضل رضوی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اخترکے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا ہے،میں ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کروں گا۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی شعیب اختر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ شعیب اختراپنے یوٹیوب چینل پر اکثر کئی امور پر اظہار خیال کرنے کیلئے علاوہ تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔
