شعیب اختر کے گھر دو بیٹوں کے بعد لڑکی تولد

   

اسلام آباد:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے گھر میں ننھی پری کی آمد سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ اختر نے اپنی اہلیہ کو مبارکباد دیتی ہوئے نوزائیدہ بچی کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے لقب سے مقبول شعیب اختر اور ان کی اہلیہ رباب خان کیلئے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو اپنی پہلی بیٹی کی آمد پر دونوں نہایت خوش ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین گیند باز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ میکائل اور مجدد کی اب ایک بہن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے (بھی) نوازا ہے۔ نورہ علی اختر کا استقبال، جو نماز جمعہ کے دوران پیدا ہوئیں، 19 شعبان 1445 ہجری، یکم مارچ 2024۔ شعیب اختر نے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ ان کے ہزاروں مداحوں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کو پسند کیا اور کمنٹس کے سیکشن پر جا کر خاندان اور ان کی نومولود بیٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔