شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

   

Ferty9 Clinic

لندن۔ بیڈ پر سونے سے پہلے رقص سے بہتر کچھ نہیں: ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے ویڈیو شئیر کی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو وائرل، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے ویڈیو شئیر کی ہے جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’’بیڈ پر سونے سے پہلے رقص سے بہتر کچھ نہیں۔‘‘ ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے بیٹے کی شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر ان کے بیٹے کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور صارفین کی جانب سے بھی ان کے بیٹے کے ڈانس کی ویڈیو بے حد پسند کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ پر ہیں۔