شعیب ملک کو سنٹرل کنٹراکٹ نہ دینے کا فیصلہ

   

لندن۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کو آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے نئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کرنا ہے۔ 30جون کوکھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہوجائیں گے۔ ورلڈ کپ کے بعد چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ کو ملازمت بچانا مشکل ہوجائے گا۔ اس لئے نئی انتظامیہ کے آنے تک سینٹرل کنٹریکٹ چند ماہ تاخیرکو شکار ہوسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونا پڑے گا۔ ذرائع کے بموجب ورلڈ کپ میں شریک کئی کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جائے گا جبکہ بعض کھلاڑیوں کی مسلسل خراب کارکردگی پر ان کی تنزلی کا امکان ہے۔ پی سی بی اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کو کم کیا جائے اور انہی کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا جائے جوٹیم کے لئے ناگزیر ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ دینے والوں میں چیف سلیکٹراورہیڈ کوچ نمایاں ہوتے ہیں۔