شفافیت کے ساتھ دھان کی خریدی انجام دی جائے : کلکٹر

   


ورنگل ۔/19نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر بی گوپی نے کہا کہ کسانوں کے دھان کے خریداری کا عمل بغیر کسی دخت کے آسانی کے ساتھ انجام دیا جائے ۔انہوںنے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مانسون سیزن 2022-23سے متعلق دھان کی خریدی مراکز کے انتظام کے ضمن میں منعقدہ بیداری کانفرنس میں بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مخاطب کیا ۔اور مختلف مشورے اور احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو موسموں میں دھان کی خریداری اچھی رہی ہے ۔کسی بھی موسم سے متعلق کام اسی موسم میں مکمل کرلینے کی ہدایت دی ۔ضلع سطح پر ہونے والے کاموں کو فوری طور پر انجام دینے کی ہدایت دی ۔ہردن کے آن لائن خریداری سے متعلق تفصیلات کو بروقت اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ۔