شفیق الرحمن برق سمیت 17 کیخلاف ایف آئی آر

   

سنبھل ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے سنبھل میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہوئے پر تشدد احتجاج کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعرات کو یہاں ہوئے تشدد کو لیکر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق اور لیڈر فیروز خان سمیت 17 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دو مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ اس میں ایک معاملہ چودھری سرائے پولیس چوکی پر پتھراؤ اور توڑ۔پھوڑ کا ہے اس میں ایس پی رکن پارلمینٹ سمیت 17 لوگ نامزد ہیں جبکہ سیکڑوں نامعلوم ہیں۔ اس میں سیکڑوں نامعلوم بتائے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اب تک اس سلسلے میں 30 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں مسلسل دبش دے رہی ہیں۔پولیس کے مطابق سنبھل میں ضلع جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ناظم کی کال پر تھانہ کوتوالی علاقے میں چودھری سرائے میں 1500 سے 2000 حامیوں کے ذریعے میمورنڈم دینے کے بعد واپس لوٹتے وقت ایک بس میں آگ زنی کی گئی تھی۔