شلپا شیٹی نے 29میڈیااداروں او راہلکاروں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا

,

   

شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19جولائی کے روز 11دیگر لوگوں کے ساتھ پولیس نے مبینہ فحش فلموں کی تیاری سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیاہے


ممبئی۔ اداکارہ شلپا شیٹی نے ممبئی ہائی کورٹ میں 29میڈیااہلکاروں اور اداروں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے انہیں ”غلط بیانی اور ان کی شبہہ کو مسخ‘‘ کرنے کا مورد الزام ٹہرایاہے‘ جو ان کے شوہر راج کندرا کی فحش مواد تیار کرنے اورتقسیم کرنے کے ضمن میں گرفتاری کے پیش نظر انجام دیاگیاہے


کندرا کے معاملے کی جمعہ کے روز سنوائی مقرر تھی
شیٹی نے ہائی کورٹ پر زوردیاکہ وہ ”توہین آمیز مواد او ربیانات کو گشت‘ بنانے‘ شائع کرنے یا دوبارہ تخلیق کرنے یابولنے سے جو مدعیان (وہ خود اور ان کے خدمات گذاران ایجنٹس‘ مقررکردہ افراد یاکوئی بھی فرد جس پر ان کے ذریعہ دعوی کیاجارہا ہے) مستقل او رلازمی امتناع“ پر مشتمل اجرائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے ہائی کورٹ سے یہ بھی درخواست کی کہ ایک لازمی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دیں کے درخواست گذاروں کے حق میں بالترتیب ویب سائیڈس اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر سے توہین آمیز ویڈیوز‘ ارٹیکل کو ہٹایں یا ہذف کریں اور ایک غیر مشروط معافی نامہ جاری کریں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے ہدایت پر مشتمل ایک موثر ہدایت فیس بک‘ یوٹیوب او ردیگر سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس کے نام جاری کرتے ہوئے توہین آمیز ارٹیکلس او رویڈیوز کو ہذف کرنے کی مانگ کی ہے۔

شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19جولائی کے روز 11دیگر لوگوں کے ساتھ پولیس نے مبینہ فحش فلموں کی تیاری سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیاہے۔

ائی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت پولیس نے راج کندرا او ردیگر نو لوگوں پر مقدمہ درج کیاہے۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے منگل کے روز کہاکہ شلپاشیٹی کو اب تک فحش فلموں کی تیاری کے ریاکٹ میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے جس میں ان کے شوہر راج کندر کلیدی ملزم کے طور پر پیش کئے گئے ہیں