حیدرآباد۔ شمالی انڈومان کے سمندر اور اس سے متصل جنوبی وسطی خلیج بنگال میں 9اکتوبر کو ہوا کے کم دباو کا نیا علاقہ بننے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے اپنے خصوصی بلیٹن میں کہا کہ یہ ہوا کا کم دباو امکان ہے کہ اس کے آئندہ 24گھنٹوں کے بعد وسطی خلیج بنگال میں مرکوز ہوگااور اس کے بعد شمالی آندھراپردیش اور اس سے متصل جنوبی اوڈیشہ کے ساحل کی سمت 11 اکتوبر کی دوپہریا شام تک پیشقدمی کرے گا۔