شمالی تاجکستان میں زلزلے کے زبردست جھٹکے

   

دوشانبے۔ تاجکستان کے شمالی حصے میں ہفتہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ یوروپی بحیرہ روم کے زلزلہ مرکز (ای ایم ایس سی) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خجند شہر سے 170 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کی سطح سے 9.66 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کے سبب املاک کو نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔