شمالی عراق میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری

   

بغداد : شمالی عراق کے پنجہ۔ کلید آپریشن علاقہ میں چھاپوں کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے تعلق ہونے والے اسلحہ اور سازو سامان پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم غیر متزلزل ارادے کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو قفل لگانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری بہادر ترک مسلح افواج نیشمالی عراق کے پنجہ۔ کلید آپریشن علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے PKK کے دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود کو قبضہ میں لیتے ہوئے ناقابل استعمال بنا دیا۔ بیان میں قبضہ میں لیے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔