شمالی کوریاکا بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوز لانچ کرنے کا امکان

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو،20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوز لانچ کرنے کی تیار ی کررہاہے ۔ یہ بات ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔جاپان کے این ایچ کے براڈکاسٹر نے امریکی محققین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شاید شمالی کوریا اس طرح کی تیاری کررہا ہے ۔ مڈل بیری انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز اینڈ پلانیٹ لیبس نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے مشرقی بندرگاہی شہر سینیو سے سیٹلائیٹ کے ذریعہ لی گئی تصویروں کودیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ ملک بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوز لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔ان تصویروں کودیکھ کر ایک بڑے ڈھانچے کی تیاری کاپتہ چلا ہے ۔ اس سے متعلق ستمبر میں لی گئی تصویروں کو جمعرات کو لی گئی تصویروں کے ساتھ موازنہ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ اس ڈھانچہ کا رقبہ تقریباَ 100میٹر بڑ ھ گیا ہے ۔ ایک سینئر محقق نے کہا ہے کہ اس ڈھانچہ کا استعمال شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل سے لیس آبدو ز کی تیاری اوررکھ رکھاو کے لئے کیا جاسکتا ہے ۔