شمالی کوریا سے غیر مشروط بات چیت کیلئے جاپان تیار

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ ،25ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے نے کہاہے کہ وہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔مسٹر آبے نے چہارشنبہ کو اقوام متحدہ میں کہاکہ وہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں ،جس میں انھوں نے کہاہے کہ دونوں لیڈروں کو باہمی بات چیت کے ساتھ ہی ملکر کام کرنا چاہئے ۔انھوں نے کہا،‘‘ میں مسٹر کم جونگ ان کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہوں ۔’’مسٹر کم جونگ ان نے جزیرہ نما کوریا میں استحکام کے تعلق سے شمالی کوریا اور مریکہ کے درمیان تضادات کے باوجود خاص طور سے پابندیوں پر امریکہ سے لچکدار رویہ اختیار کرنے کوکہاہے ۔ اسی ہفتہ میڈیا میں آئی رپورٹوں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان نیوکلیائی ترک اسلحہ کے تعلق سے بات چیت کا امکان ظاہر کیاگیاتھا جو مسٹر ٹرمپ اور مسٹر ان کے درمیان تیسری چوٹی کانفرنس کی راہ ہموار کرسکتی ہے ۔