٭ شمالی کوریا میں نرسری کے طلبہ نصاب کے تحت اپنے صدر کم جونگ ان کی عظیم شخصیت کے بارے میں سیکھنے کیلئے روزانہ 90 منٹ کا وقت لگا رہے ہیں۔ نصاب میں صدر شمالی کوریا کے بارے میں تعارفی مضمون گذشتہ ماہ ہی شامل کیا گیا ہے۔ کم کی ایک بہن کم یو جونگ نے نئے احکام جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی ہیکہ شمالی کوریا میں تعلیمی شعبہ کو عظیم تر بنایا جائے۔ اس حکم کا مقصد شمالی کوریا کی قیادت پر بچوں میں بھروسہ پیدا ہو اور اپنے لیڈر سے بچے وفاداری کرنا سیکھیں۔
