شمالی کوریا نیوکلیئر ہتھیار کے حصول کے قریب: رپورٹ

   

پیانگ یانگ شمالی کوریا تیزی سے نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ انکشاف منگل 4 اگست کو سامنے آنے والی اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پیانگ یانگ نے چھوٹی نیوکلیئر ڈیوائسیس تیار کر لی ہے ، جنہیں بیالسٹک میزالوں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں ایسی تمام تر خفیہ معلومات کا ذریعہ شمالی کوریا کا ایک پڑوسی ملک بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ کا نیوکلیئر پروگرام بھی جاری ہے اور یورینیئم کی افزودگی کا عمل بھی جاری ہے۔