ٹوکیو، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے پیر کو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کے سمندری علاقے میں جا کر گرا۔جاپان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیوڈو کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل جاپان کے ‘اسپیشل اکنامک زون’ تک نہیں پہنچ سکا۔اس سے قبل جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونھاپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے جنوبی صوبہ ہامگیونگ سونڈوک نامی شہر سے جاپان کے سمندری علاقے کی طرف نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا۔