سیول 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے توثیق کردی کہ اس نے کامیابی سے ایک آبدوز سے داغے جانے والے میزائیل کا تجربہ کیا ہے ۔ اس میزائیل کو پوک گوکسونگ 3 کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ تجربہ سمندر سے کیا گیا ہے ۔ شمالی کوریا نے کہا کہ عوامی جمہوریہ شمالی کوریا کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی سمت میں یہ نیا مرحلہ ہے اور اس سے خود کی حفاظت کیلئے فوجی طاقت میں اضافہ ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ اس میزائیل تجربہ کا پڑوسی ملکوں کی سکیوریٹی و سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔