شمالی کوریا نے کئی بیلسٹک میزائل داغے امریکی انتخابات سے قبل کارروائی

   

سیول: شمالی کوریا نے منگل کو مشرقی سمندر کی طرف کئی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے یہ معلومات دی ہیں۔ پیانگ یانگ نے امریکی صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل اپنے ہتھیاروں کے نظام کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ شمالی کوریا نے کتنے میزائل داغے۔ جاپان کی وزارت دفاع نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ میزائل پہلے ہی سمندر میں گر چکے ہیں اور فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ پیش رفت شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کی جانب سے امریکہ پہنچنے کیلئے بنائے گئے ملک کے جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے ٹیسٹ کی نگرانی کے چند دن بعد ہوئی ہے۔
اس کے جواب میں، امریکہ نے اتوار کو طاقت کے مظاہرہ میں جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ سہ فریقی مشق میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے B-1B بمبار کا استعمال کیا۔