سوہے۔ 14ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے جمعے کے روز اپنی ایک سیٹلائٹ لانچ سائٹ پر ایک اہم تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریائی میڈیا کے مطابق اس تجربے کا مقصد ملک کی جوہری قوت کو تقویت دینا تھا۔ شمالی کوریائی میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ تجربہ کس چیز کا کیا گیا ہے، تاہم کہا ہے کہ یہ ’کامیاب تجربہ ایک بڑی پیش رفت‘ ہے۔