اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ڈیٹنشن سنٹرس اور جیلوں میں قید خواتین کو اذیتیں دی جاتی ہیں جن میں ان پر حد سے زیادہ تشدد کرنا اور عصمت ریزی شامل ہے۔ یہ ظلم کوئی اور نہیں بلکہ سیکوریٹی اور پولیس کے اہلکار ڈھاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہیکہ جس کا عنوان ہے ’’میں اب بھی درد محسوس کرتی ہوں‘‘۔ یہ 100 سے زائد ان قیدی خواتین کے تاثرات ہیں جن پر 2009 تا 2019ء کے درمیان ظلم ڈھائے گئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں سے بات کرتے ہوئے اپنے تلخ تجربات کا تذکرہ کیا۔