نئی دہلی : دہلی ۔ این سی آر کے بشمول شمالی ہند کے کئی حصوں میں آج جمعہ کو اوسط شدت (4.7) کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شمال مشرقی ہند میں میزورم بھی 4.6 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اس ریاست میں گذشتہ 15 یوم کے دوران یہ چھٹا زلزلہ ثابت ہوا۔ شمالی ہند میں راجستھان کا ضلع الوار متاثر ہوا جہاں خوف وہراس کی کیفیت پیدا ہوئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔