شمالی ہند میں بھاری بارش ، تیز رفتار ہوائیں

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 18، اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند بالخصوص دہلی اور نوئیڈا میں ہفتہ کو موسلادھار بارش ہوئی اور ساتھ ہی ہواؤں کے تیز جھکڑ چلے ۔ سوشیل میڈیا پر بے شمار ویڈیوز اور تصاویر زیرگشت ہیں جو مختلف علاقوں کے مناظر پیش کررہے ہیں ۔ دہلی اور پڑوسی نوئیڈا کے کئی حصے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی زد میں دیکھنے میں آئے ۔ جمعہ کو بھی دہلی میں ہلکی بارش ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں کمی آئی ۔ اپریل میں دہلی میں اس طرح کا موسم بہت کم دیکھنے میں آتا ہے ۔ کئی علاقوں میں کچھ دیر تیز بارش ہوئی اور پھر چند گھنٹوں میں سورج اپنی تمازت کے ساتھ چمک رہا تھا ۔ سوشیل میڈیا والوں نے اپنی حیرانی کااظہار کیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت نے بہت زیادہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ موسمیات کے عہدیداروں نے آج پورے دن وقفہ وقفہ سے تیز ہواؤں کی پیش قیاسی کی تھی ۔ دن بھر آسمان ابرآلود رہا اور گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس طرح چڑھتے دن کے ساتھ دہلی میں درجہ حرارست بتدریج بڑھتا رہا ۔