شمالی ہند ٹھنڈ سے بد حال ،اسکول بند، ٹرینوں میں تاخیر ، پروازیں متاثر

,

   

نئی دہلی : نئے سال کا آغاز ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی کے ساتھ ہوا ہے۔ پنجاب، شمالی راجستھان، ہریانہ سے لے کر جنوبی اتراکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال تک ہمالیائی علاقے گھنے دھند کی لپیٹ میں نظر آئے۔ آدھا ہندوستان سردی کی لپیٹ میں ہے۔ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں زیادہ تر مقامات پر پارہ پہلے ہی صفر سے نیچے تھا، مزید گر گیا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں پارہ منفی 10 ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے۔گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ نے سردی کے پیش نظر نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں چھ نومبر تک چھٹی کا اعلان کیا ہے۔گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کہا کہ شدید سردی اور گھنی دھند کی وجہ سے بورڈ سے منسلک تمام اسکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے 6 جنوری تک اسکول بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم پر عمل نہ کرنے والے سکول چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو کہا کہ جنوری میں شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور شمالی راجستھان کے کچھ علاقوں میں اگلے دو دنوں تک شدید سردی کے دن کے حالات برقرار رہ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شمال مغربی اور مشرقی ہندوستان میں اگلے تین دنوں تک گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔