شمال مشرقی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے امیت شاہ کو لکھا خط

   

آئیزول: میزورم کے وزیر اعلیٰ پو زورام تھنگا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے خط میں ایک دلچسپ وجہ بتائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مرکز کے حکم کو تبدیل کرتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری کو تبدیل کیا جائے۔ میزورم کے سی ایم زورام تھنگا نے اپنے خط میں لکھاکہ ریاستی وزراء ہندی نہیں سمجھتے اور ان میں سے کچھ لوگ انگریزی بھی نہیں سمجھتے ہیں۔ایسے میں ریاست کے چیف سکریٹری کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں میزو زبان کا علم نہیں ہے۔ اپنے خط میں وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سکریٹری جے سی رام تھنگا کو رینو شرما کی جگہ نیا چیف سکریٹری مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔