شمال مشرق کے دو بی جے پی چیف منسٹرس شہریت بل کے مخالف

   

نئی دہلی 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرق کی ریاستوں کے دو چیف منسٹروں نے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی ہے اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے کہا ہے کہ اس بل کو راجیہ سبھا میں منظوری دلانے سے گریز کیا جائے ۔ اروناچل پردیش کے پیما کھنڈو اور منی پور کے برین سنگھ نے کہا کہ یہ بل منظور نہیں ہونا چاہئے ۔ بی جے پی چیف منسٹروں کے اجلاس کے دوران ان دونوں نے وزیر داخلہ کو شمال مشرق میں پیدا ہونے والی صورتحال سے واقف کروایا اور کہا کہ ان کی ریاستوں میں اس بل کے خلاف عوام میں برہمی پائی جاتی ہے ۔