شمال مغربی سرحدوں کے قریب ایران کی فوجی مشقیں

   

تہران: ایران نے منگل کے روز تین شمال مغربی صوبوں اردبیل، مشرقی آذربائیجان اور مغربی آذربائیجان کے سرحدی محافظوں کی شمولیت سے بڑے پیمانے پر فوجی مشق کا آغاز کیا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے چہارشنبہ کے روز اطلاع دی ہے کہ ایران نے منگل کے روز اپنے مشرقی آذربائیجان صوبے کے سرحدی علاقے جولفہ میں فوجی مشقوں کا آغاز کیا۔ یہ علاقہ آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحدوں سے متصل ہے ۔

آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی
انقرہ : ترکیہ کے ضلع بولو کے ‘قارتال قایا اسکی مرکز’ کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے دیگر متعلقہ وزراء کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ سے بیان جاری کیا ہے۔یر لی قایا نے کہا ہے کہ 76 اموات کا سبب بننے والے اس واقعہ کی تحقیقات کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہمزیادہ سے زیادہ 10 دنوں میں انتظامی تفتیش مکمل کر لیں گے۔صدر رجب طیب اردغان نے سانحہ کی وجہ سے ایک روزہ ملّی سوگ کا اعلان کیا ہے۔