شمس آبادایرپورٹ پرسوناضبط

   

حیدرآباد، 6ستمبر (یواین آئی) حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے سونا ضبط کیا۔یہ مسافر فلائٹ نمبر6E1406 کے ذریعہ شارجہ سے حیدرآباد پہنچا تھا۔اس نے پلاٹینیم کی ایک خاص قسم کی دھات روڈیم سے ملمع سونے کی انگوٹھی، بریس لیٹ اور چین میں چھپاکرسونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی تھی۔اس 340گرام سونے کی مالیت کا پتہ نہیں چل سکا۔ حکام کی جانب سے مسافر کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پر اس سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی تھی۔ایک اور معاملہ میں ایرپورٹ کے کسٹم حکام نے ایک مسافر کے پاس سے سوناضبط کیا جو خصوصی طورپرتیار کردہ زیرجامہ میں چھپاکرلایاگیاتھا۔اس 116گرام سونے کی مالیت 6لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔اس سونے کو بھی ضبط کرلیاگیا۔واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران جنوبی ہند کے اس اہم مانے جانے والے ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کی کوششوں کے واقعات کو کسٹم کے حکام کی چوکسی کی وجہ سے ناکام بناتے ہوئے علحدہ علحدہ معاملات میں بڑے پیمانہ پر زرد دھات کو ضبط کیاگیا ہے ۔