شمس آباد آوٹر رنگ روڈ پر حادثہ ، دو ہلاک ،ایک شخص زخمی

   

شمس آباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع لالہ گوڑہ میں آوٹر رنگ روڈ پر ٹھہری ہوئی لاری کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں دو ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب گچی باؤلی سے شمس آباد آنے والی ایک تیز رفتار کار نے شمس آباد کے موضع لالہ گوڑہ میں آوٹر رنگ روڈ پر ٹھہری ہوئی لاری کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار بال ریڈی نرسمہا اور شنکر ساکن فاروق نگر برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔