شمس آباد ایرپورٹ میں چھ کار ڈرائیورس گرفتار

   

شمس آباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 6 کار ڈرائیورس کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ پر خانگی کار ڈرائیورس ، مسافرین کو جبراً کار میں سوار کررہے تھے ۔ چند دن قبل ہی شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے خانگی ڈرائیورس کو انتباہ دیا تھا کہ مسافرین کو جبراً گاڑی میں نہ بٹھایا جائے، ایسا کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود ڈرائیورس رقم کمانے کیلئے مسافرین کو گاڑی میں بٹھا رہے ہیں۔ ایرپورٹ عہدیداروں کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے کارروائی کی۔