شمس آباد ایرپورٹ میں 1.5 کیلو سونا برآمد

   

شمس آباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 1.5 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب انٹرنیشنل ایرائیول بیلٹ کے قریب ایک نامعلوم بیاگ دستیاب ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا تھا بیاگ کی مکمل جانچ کرنے پر بیاگ سے ایک الکٹرانک موثر موجود تھی جس کی تشخیص کرنے پراس میں سے 1.5 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے سونے کو کسٹمس عہدیداروں کے حوالے کردیا ۔ سی آئی ایس ایف عہدیدار بیاگ کے مالک کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے ۔ جس سے پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ کو کون انجام دے رہا تھا ۔