حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر ریونیو انٹلیجنس نے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں سونے کو ضبط کرلیا جو بذریعہ طیارہ دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ڈی آر آئی اور ایچ زیڈ یو کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے سونا ضبط کرلیا جسے وہ جوتے اور بیاگ میں چھپاکر حیدرآباد لایا تھا۔ ایک اطلاع پر تلاشی لی گئی اور کسٹمس حکام نے انٹرنیشنل ارائیول ہال کے دروازے پر مسافر کو روک لیا اور اس کے سامان کی تلاشی لی گئی۔ یہ مسافر دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ حکام نے اس سے پوچھ تاچھ کے بعد بیاگ اور جوتے سے سونا ضبط کرلیا جو بیاٹری کی شکل میں چھپاکر رکھا ہوا تھا۔ حکام نے ایک زردہائی چین بھی ضبط کرلی۔ ضبط شدہ سونا 1390 سے زائد پایا گیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔ حکام نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ع