شمس آباد ایرپورٹ پر 1100 گرام سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

   

شمس آباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1100 گرام سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سنگاپور سے آنے والی فلائیٹ اسکوٹ ایرلائنس TR-574 کے مسافر سیتھل کمار کو سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے شک کی بناء روک کر تلاشی لینے پر اس کے جسم سے چار سونے کے پیاکٹس برآمد ہوئے۔ دوسو گرام کے دو اور تین سو گرام کے دو پیاکٹس جس کا جملہ وزن 1100 گرام سونے کے پیسٹ کو ضبط کرتے ہوئے کسٹمس عہدیداروں کے حوالہ کردیا گیا۔ کسٹمس عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے سونے کو بھی ضبط کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔