حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (RGIA) مینجمنٹ نے 24 فروری سے تمام موجودہ پارکنگ پاسیس کی منسوخی کا کل اعلان کیا ۔ عہدیداروں کے مطابق نئے پاسیس عنقریب جاری کئے جائیں گے اور اس کے لیے درخواست دینے کے لنک کو ان افراد کے لیے پھر سے ایکٹیویٹ کیا گیا ہے جو اس کے لیے اہل ہیں لیکن ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروایا ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 فروری شام 6 بجے تک ہے ۔۔