شمس آباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے دو مسافرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 826.68 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد آنے والی فلائیٹ کے مسافرین کی تلاشی لینے پر دو مسافرین کے لگیج سے 826.68 گرام سونا جس کی قیمت 35 لاکھ سے زائد کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کے کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔