حیدرآباد 16جون(یواین آئی) شہر کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم عہدیداروں نے بھاری مقدار میں سونا خاتون مسافر کے پاس سے ضبط کیاگیا۔یہ خاتون کوویت سے حیدرآباد پہنچی تھی۔اس کی تلاشی کے دوران 86لاکھ روپئے مالیتی سونے کا پتہ چلا۔ موزے میں کالے پلاسٹک کے پیپر میں بھی چھپاکرلایاگیا تھا۔اس خاتون مسافر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔