شمس آباد ایرپور ٹ کو سرویس کوالیٹی زمرہ کا ایوارڈ

,

   

شمس آباد : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو ایرپورسٹ کونسل انٹرنیشنل
(ACI)
کی جانب سے ایرپورٹ سرویس کوالیٹی کے زمرہ میں بہترین ایرپورٹ اور بہترین انوائرنمنٹ و ایمبینس
(Ambience)
ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ کووڈ19 کی وجہ سے ایوارڈ س راست ایرپورٹس تک پہنچائے گئے ہیں ۔ مسٹر پردیپ پنیکر چیف ایگزیکٹیو آفیسر
GHIAL
نے ایوارڈ حاصل کرکے تمام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 ء کا ایوارڈ جو مارچ 2020 ء میں منعقد کیا جانے والا تھا ۔کووڈ۔19 کی وجہ سے اکٹوبر میں منعقد کیا گیا ۔ شمس آباد ایرپورٹ میں مسافرین کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سینیٹائزر اور اسکریننگ کئے بغیر کسی بھی مسافر کو ایرپورٹ میں داخل نہیں کیا جارہا ہے ۔ مسافرین اور اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کو ہم مکمل احتیاط کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔