شمس آباد میں زبردست سڑک حادثہ ، ایک ہلاک چار زخمی 

,

   

حیدرآباد : شمس آباد کے پدا شاپور میں آج زبردست سڑک حادثہ پیش آیا ۔ جس ایک ہلاک چار شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔شمس آباد پولیس کے بموجب مہلوک پردیپ شادنگر سے اپنے اہل خاندان ۴؍ ارکان کیساتھ حیدرآباد واپس آرہا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جب ان کی کار پدا شاپور پہنچی اچانک ان کے سامنے ایک ٹرک آگئی جس کار بے قابو ہوگئی اور ٹرک میں گھس گئی ۔ پردیپ کو کئی گہرے زخم آئے جس وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

پولیس نے انہیں دواخانہ منتقل کیا جہاں اب وہ زیر علاج ہیں۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔