۔ 7500 پولیس عہدیداروں کا تقرر، سخت صیانتی انتظامات
حیدرآباد۔/2 فروری، ( سیاست نیوز) شمس آباد موچنتل آشرم میں مجسمہ کی رسم نقاب کشائی کیلئے پولیس کی جانب سے غیر معمولی صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس پروگرام کیلئے 7500 پولیس ملازمین کو صیانتی انتظامات کیلئے مامور کیا جارہا ہے۔ سیکوریٹی کو 8 زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس عہدیداروں کو اس کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ مجسمہ کے احاطہ اور مقام پر تین آئی پی ایس عہدیدار نگرانی کریں گے جبکہ 4 اے سی پی سطح کے عہدیدار بندوبست کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اس زمرہ میں 12 انسپکٹر، 58 سب انسپکٹرس، 218 کانسٹبلس کے علاوہ 134 اسپیشل پولیس اور دیگر شعبوں سے وابستہ 20 عہدیدار شامل رہیں گے جبکہ یوگا شالہ کے مقام پر 1682 پولیس ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جس میں ڈی سی پیز، ایڈیشنل ڈی سی پی، 12 ایس سی پیز، 57 انسپکٹرس، 155 سب انسپکٹرس، 1214 کانسٹبلس، 240 ایڈیشنل اسٹاف کو مقرر کیا گیا ہے۔ لنگر خانہ کے قریب ایک ڈی سی پی، 4 ایڈیشنل ڈی سی پیز،6 اے سی پیز، 8 انسپکٹرس، 24 ایس آئی، 124 کانسٹبلس، 120 اسپیشل پولیس کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ آشرم کو آنے والے راستوں کو 17 راستوں میں تقسیم کرتے ہوئے ہر راستہ پر 1200 پولیس ملازمین کو تعینات کیا جارہا ہے۔ وی وی آئی پیز، وی آئی پیز اور مخصوص افراد، سیاسی قائدین، وزراء، چیف منسٹرس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی و دیگر کی شرکت کے پیش نظر ٹریفک مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹریفک کے سیکٹر طرز پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ع