شمس آباد /15 اگست ( سیاست نیوز ) ہندوستان کی 75 ویں یوم آزادی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ شمس آباد تحصیلدار جناردھن راؤ نے ایم آر او آفس پر قومی پرچم لہرایا ۔ گومن شما ریڈی میونسپل چیرپرسن نے میونسپل آفس پر ونئے کمار ایم پی ڈی او نے منڈل آفس پر ڈی وجیا منڈل پریشد صدر نے آفس پر کیرتی تنوی ضلع پریشد ممبر نے آفس پر بکاوینو گوپالا نے بی جے پی آفس پر ، وینکٹیش گور نے ٹی آر ایس پارٹی آفس پر ، سید افسر سی پی آئی آفس پر سید خواجہ حسین بابر نے مدرسہ شیخ جنیدیہ شمس آباد نے مدرسہ پر ، محمد جہانگیر خان کونسلر نے وارڈ نمبر 4 مسرت جہاں تاج بابا نے وارڈ نمبر 5 ، نازیہ امجد نے وارڈ نمبر 7 میں قومی پرچم لہرایا ۔ شمس آباد ڈی سی پی آفس پر پرکاش ریڈی ڈی سی پی نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر اے سی پی بھاشکر ، ار جی آئی اے انسپکٹر وجئے کمار اور اسٹاف موجود تھا ۔ کولن شما ریڈی میونسپل چیرپرسن نے مہدی گارڈن ہاوزنگ کالونی میں قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر محمد خواجہ علی ، محمد غوث علی ، محمد اقبال احمد باشاہ ، مہیندر ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔ شمس آباد کانگریس قائدین نے پارٹی آفس پر قومی پرچم لہرایا ۔ ڈی سی سی صدر نرسمہا ریڈی نے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ راچاملا سدیشور ترجمان کانگریس ، وینو گوڈ پی سی سی ممبر ، شیکھر یادو کانگریس منڈل صدر ، سنجے یادو میونسپل صدر ، محمد شمس الدین سابقہ ڈپٹی سرپنچ کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔
