شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں جنگلی بِلی کی دہشت

   

شمس آباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد منڈل کے موضع نرکھوڈہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں جنگلی بِلی دکھائی دی۔ مقامی افراد نے چیتا سمجھ کر شمس آباد پولیس اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی جس پر پولیس انسپکٹر سائی ناتھ اور محکمہ جنگلات کے عہدیدار وں نے فوری مقام پر پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا۔ پیروں کے نشان اور سی سی ٹی وی کو دیکھنے کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چیتا نہیں بلکہ جنگلی بِلی ہونے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، بڑی جنگلی بِلی ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں وہ چیتا کی طرح نظر آرہی ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے اعلان کے بعد مقامی عوام کی دہشت کم ہوئی۔ کئی لوگ خوف کی وجہ سے گھروں کے باہر نہیں نکل پارہے تھے۔