شمس آباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل کے موضع پالماکول کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کانگریس قائدین نے راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ۔ پالماکول پنچایت کے تحت ایس سی بستی ، اینام شیری و دیگر محلات میں پانی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوچکا ہے ۔ جس کو حل کرنے کی اپیل کی ۔ گرام پنچایت ورکرس کی ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کو جاری کروانے کی اپیل کی گئی ۔ پالماکول کے لیے فنڈس کو منظور کرتے ہوئے ترقیاتی کام کو انجام دینے کی بھی اپیل کی ۔ پرکاش گوڑ نے تیقن دیا کہ وہ مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کے لیے عہدیداروںسے بات کریں گے ۔ اس موقع پر محمد فخر الدین منڈل میناریٹی سیل صدر ، کوٹیشور گوڑ منڈل نائب صدر ، پربھاکر یادو ، پریم کمار ، احمد علی ، منوج ، مہیندر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔